بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑا ریلیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مالی سال 2022-23بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال تنخواہ دار طبقے کیلئے ماہانہ ایک لاکھ تنخواہ تک کوئی ٹیکس نہیں ہوگا ۔
تفصیلات کے مطابق بجٹ میں انفرادی اور ایسوسی ایشن آف پرسنز پر ٹیکس چھوٹ کی بنیادی حد چار لاکھ سے بڑھا کر چھ لاکھ تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ ، پنشنز ، بینیفٹ اکاونٹس اور شہداکے خاندانوں پر ٹیکس دس فیصد سے کم کرکے پانچ فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔اڑھائی کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے غیر منقولہ گھرکی ویلیوپانچ فیصد کے برابر فرضی آمدن تصور کی جائے گی اس آمدن پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہوگا ۔غیر منقولہ جائیداد ایک سال اپنے پاس رکھنے پر پندرہ فیصد کیپٹل گین ٹیکس لاگوکرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔یہ ٹیکس چھ سال بعد صفر ہوجائیگا۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات پر دوبارہ سیلز ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ