وفاقی بجٹ: چھوٹے دکانداروں سے ٹیکس وصولی کا انوکھا طریقہ متعارف

Jun 10, 2022 | 21:34:PM
انکم ٹیکس، چھوٹے دکاندار، بجلی کے بل،بجٹ
کیپشن: چھوٹے دکانداروں سے انکم ٹیکس بجلی کے بلوں کے ساتھ وصول کیا جائے گا۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت نے چھوٹے دکانداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی تیاری کرلی ہے۔ مفتاح اسماعیل میں بجٹ تقریر میں بتایا ہے کہ چھوٹے ریٹیلرز سے ٹیکس کی وصولی اب بجلی کے بلوں کے ساتھ کی جائے گی۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق چھوٹے ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے لیے فکسڈ انکم اور سیلز ٹیکس کا نظام تجویز کیا جارہا ہے، یہ ٹیکس 3 ہزار سے 10 ہزار روپے تک ہوگا۔

اس کے علاوہ حکومت بڑے ریٹیلرز کے لیے پوائنٹ آف سیلز کے نظام میں مزید وسعت دے گی اور انعامی سکیم کو بھی جاری رکھا جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں:کیا آپ جانتے ہیں بجٹ کے بعد آپ کی تنخواہ پر کتنا ٹیکس لگے گا؟

معیشت کو دستاویز کرنے کی خاطر نادرا اور ایف بی آر کے درمیان معلومات کے تبادلے کا نظام بہتر کیا جائے گا۔