(ویب ڈیسک)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی وفات پر عامر لیاقت دوسری اہلیہ طوبیٰ انور کا ردعمل بھی سامنے آگیا ۔
تفصیلات کے مطابق طوبیٰ انور نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئرکی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کی وفات اظہار افسوس کیا ۔انہوں نے سٹوری میں لکھا کہ اپنی زندگی کے دوران عامر لیاقت نے بہت سی زندگیوں کو متاثر کیا، میری دعا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی آگے کی زندگی آسان ہو۔
طوبیٰ نے مزید لکھا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ خدارا جن کا نقصان ہوا ہے ان کی نجی زندگی کا احترام کرتے ہوئے انھیں تھوڑی پرائیویسی دیں‘۔
واضح رہے کہ رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ڈاکٹر عمر لیاقت کو طبیعت خراب ہونے کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔ڈاکٹروں کے مطابق انہیں مردہ حالت میں ہسپتال لایا گیا تھا۔ عامر لیاقت کے ملازم کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت پہلے سے ناساز تھے ان کے دل میں درد ہو رہا تھا۔ملازمین نے انہیں ہسپتال جانے کا کہنا لیکن انہوں نے منع کر دیا۔ڈرائیور نے 15پر ان کی طبیعت کی خراب ہونے کی اطلاع دی تھی،ریسکیو عملے کی مدد سے اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ عامر لیاقت کا انتقال اسپتال منتقلی سے آدھے گھنٹے قبل ہواعامر لیاقت کے جسم پر تشدد کے کوئی نشانات نہیں
عامر لیاقت حسین 5 جولائی 1971 کو پیدا ہوئے، وہ 2002 سے 2007 تک قومی اسمبلی کے ممبر رہے۔ عامرلیاقت حسین مشرف دور میں وزیر مملکت بھی رہے، 2018 میں وہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ عامر لیاقت حسین پہلی بار ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ عامر لیاقت حسین نے تین شادیاں کیں، پہلی شادی سیدہ بشریٰ اقبال، دوسری سیدہ طوبیٰ اور تیسری دانیہ سے کی۔
یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے حکومت کا بڑا ریلیف
عامر لیاقت کی وفات پرسابقہ اہلیہ طوبی انور کا رد عمل
Jun 10, 2022 | 22:55:PM