بجٹ میں1074 ارب روپے کی سبسڈیزدینے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)مالی سال 2023بجٹ میں1074 ارب روپے کی سبسڈیزدینے کی تجویز دی گئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ میں یوٹیلٹی اسٹورز پر وزیراعظم پیکج کیلئے 30 ارب روپے رکھنے کی تجویز پیش کی گئی، یوٹیلیٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کیلئے 5 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز ،آئی پی پیز کو 310 ارب روپے سے زائد کی سبڈی دینے کی تجویز واپڈا/پیپکو کو آئندہ مالی سال 25 ارب روپے کی سبسڈی کی تجویز دی گئی ہے۔
انٹر ڈسکو ٹیرف ڈیفرنشل سبسڈی کی مد میں 150 ارب روپے ، آزادکشمیر کیلئے ٹیرف ڈفرنشل کی مد میں 55 ارب روپے، آئندہ مالی سال میں کے الیکڑک کو 315 ارب روپے ،پٹرولیم سیکٹر کیلئے 53 ارب 60 کروڑ روپے ،پاسکو کو 10 ارب روپے کی سبسڈی ،گلگت بلتستان کو گندم کی فراہمی کیلئے 10 ارب 50 کروڑ روپے ،آئندہ مالی سال میں میٹرو بس کو 2 ارب روپے ،فرٹیلائزرپلانٹس کو آئندہ مالی سال میں 30 ارب روپے ،میراپاکستان میرا گھر سکیم کے تحت 12 ارب 20 کروڑ روپے سبسڈی دینے کی تجویز سامنے آ ئی ہے ۔