مرغی کا گوشت سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 15 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مرغی کا گوشت 15 روپے سستا ہونے سے گوشت کی سرکاری قیمت 633روپے کلو مقرر کی گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 406روپے فی کلومقرر جبکہ زندہ برائلرمرغی کا پرچون ریٹ 422روپے فی کلو جاری کیا گیا ہے۔
فارمی انڈوں کی سرکاری قیمت میں 10روپے کمی سے قیمت 240روپے فی درجن مقرر کی گئی ہے۔ انڈوں کی پیٹی 7080روپے میں فروخت ہوگی۔