لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست 12 جون کو سماعت کیلئے مقرر

Jun 10, 2023 | 10:07:AM
لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست 12 جون کو سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) خدیجہ شاہ کو رہائی کیلئے دائر کی گئی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں 12 جون کو سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔

سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی خدیجہ شاہ کو حراست میں رکھنے کا معاملہ، لاہور ہائیکورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست 12 جون کو سماعت کیلئے مقرر ہو گئی۔جسٹس سید شہباز علی شاہ کی سربراہی میں 2رکنی بنچ سماعت کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں1074 ارب روپے کی سبسڈیزدینے کی تجویز 

رجسٹرار آفس نے کیس کی سماعت کے متعلق کاز لسٹ جاری کردی جبکہ عدالت نے فریقین کے وکلاء اور سپرنٹنڈنٹ جیل کو طلب کررکھا ہے۔

واضح رہے کہ خدیجہ شاہ سمیت 8 خواتین نےانسداددہشتگردی عدالت میں ضمانت کی درخواستیں دائرکردیں ہیں۔ درخواست گزار خواتین میں خدیجہ شاہ کے علاوہ صنم جاوید،طیبہ راجہ،عالیہ حمزہ ودیگر شامل ہیں۔
خدیجہ شاہ سمیت13خواتین جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں جبکہ عدالت نےپراسیکیوشن کو 12 جون کیلئےنوٹس جاری کردیئے ہیں۔ 

خیال رہے کہ عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سےمقدمے کاریکارڈطلب کر لیا ہے۔