(24نیوز) چونیاں کے نواحی گاؤں میں 13 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق گاؤں کوٹ وٹواں میں 3 نوجوانوں نے 13سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی اور فرار ہوگئے۔
متاثرہ لڑکی کو تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، میڈیکل رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فصلوں میں چھپے ملزمان نے لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: استحکام پاکستان میں پہلے دن پھوٹ؟ پی ٹی آئی چھوڑنے والوں کی واپسی؟شاہ محمود قریشی نئے پارٹی چئیرمین؟
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) قصور نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے6 رکنی ٹیم بنادی ہے۔