سندھ بجٹ 24-2023 کیلئے 2244 ارب کی منظوری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال 24-2023 کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔
اس سے قبل سندھ کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے 2244 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا پری بجٹ اجلاس ہوا جس میں آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دی گئی۔
ذرائع کے مطابق بجٹ کا کل حجم 22 کھرب سے زائد مختص کیا گیا ہے جبکہ ترقیاتی بجٹ کیلئے 410 ارب روپے مقرر کئے گئے ہیں،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 سے 40 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
ترقیاتی بجٹ میں کراچی کیلئے غیر ملکی امداد سے چلنے والے منصوبوں کیلئے 100 ارب روپے سے زائد رقم رکھی گئی ہے،آئندہ مالی سال 24-2023 کے ترقیاتی بجٹ کا فوکس 2022 کی بارشوں اور سیلاب کے دوران تباہ ہونے والے بنیادی ڈھانچے کی بحالی پر رکھا گیا ہے۔
ترقیاتی بجٹ میں صوبے میں جاری3311 سکیموں کیلئے 291.727 بلین روپے مختص کئے گئے ہیں۔
ترجمان سندھ حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سندھ کابینہ نے مالی سال 24-2023 کیلئے 2244 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی ہے۔