(24نیوز) لاہور گلبرگ میں عسکری ٹاور حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کامقدمہ، عدالت نے اعجازچودھری و دیگر کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کرلئے۔
انسداددہشتگردی عدالت میں اعجازچودھری سمیت10ملزموں کی بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پرسماعت ہوئی،انسداددہشتگردی عدالت کےجج اعجازاحمدبٹر نے کیس پرسماعت کی،عدالت نےاعجازچودھری ودیگر کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب کئے،اعجاز چودھری کے وکیل نے دلائل کیلئےمہلت طلب کرلی،عدالت نے مزید سماعت 15 جون تک ملتوی کر دی۔
اعجازچودھری ودیگرنے جیل سےضمانت کی درخواست دائرکررکھی ہے،ملزموں کیخلاف تھانہ گلبرگ کے مقدمہ نمبر 1271 میں جوڈیشل ہوچکے ہیں.
یہ بھی پڑھیں: بینک سے رقم نکلوانے پر کتنا ٹیکس دینا پڑے گا؟ صارفین کیلئے اہم خبر آگئی