مس کنڈیکٹ پر ججز کو بڑی محکمانہ سزائیں، 4 ملازمت سے برطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24میوز) مس کنڈیکٹ پر 4 ججز کو ملازمت سے برطرف کر دیا گیا ہے۔ فارغ ہونیوالے ججز کو شو کازنوٹس دیکر سنوائی کا موقع دیا گیا تھا۔ قصوروار جوڈیشل افسر اپنی بے گناہی ثابت نہیں کرسکے تھے۔
ذرائع کے مطابق مس کنڈیکٹ پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج خالد نعیم، مس کنڈیکٹ طویل غیرحاضری پر سول جج مس منزہ چوہدری، سول جج عمرجاوید ورک کو بھی ملازمت سے فارغ کردیا گیا۔
انکوائری آفیسرز نے ان جوڈیشل افسران کو بڑی محکمانہ سزا دینے کی سفارش کی تھی۔ جس پر چیف جسٹس کی زیر صدارت انتظامی کمیٹی نے سفارش پر ان ججز کی برطرفی کی منظوری دی۔
مزید پڑھیں: اسحاق ڈار پوسٹ بجٹ پریس کانفرس سے خطاب کررہے ہیں
چیف جسٹس کی منظوری کے بعد جوڈیشل آفیسرز کی برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن کی نقول رجسڑار سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت، اسلام آباد ہائیکورٹ، چیف سیکرٹری پنجاب اور صوبہ بھر کے سیشن ججز و دیگرکو ارسال کر دی گئی ہیں۔