(24نیوز) مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کا تنظیمی دوروں کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کل شجاع آباد کیلئے روانہ ہونگی۔ مریم نواز ملتان مسلم لیگ ن کی تنظیمی سرگرمیوں کا آغاز کریں گی۔
مریم نوازشریف کل شجاع آباد ملتان یوتھ کنونشن سے خطاب کریں گی۔ شجاع آباد ملتان میں مقامی قیادت سے بھی ملاقات کریں گی۔مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز رشید بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق تنظیمی کنونشن میں نئے عہدیداران بھی شامل ہوں گے۔ پارٹی کے مقامی عہدیداروں کا تنظیمی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں: کوئی ٹیکس نہیں، ملازمین کے وارے نیارے ہو گئے
مریم نواز کی صدارت میں موجودہ تنظیمی ڈھانچے کا جائزہ لیا جائے گا۔ پارٹی کے مقامی عہدیداروں، کارکنوں کے اجلاس میں تنظیمی امور پر غور ہوگا۔