وفاقی بجٹ میں اوورسیز پاکستانیوں کو بڑا ریلیف دے دیا گیا

Jun 10, 2023 | 15:00:PM

(محسن الملک) بجٹ میں بیرون ممالک پاکستانیوں کیلئے خصوصی مراعات کا اعلان کر دیا گیا، مالی سال 2023-24 کے بجٹ میں غیرمنقولہ جائیداد خریدنے والے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر عائد دو فیصد پراپرٹی ٹیکس ختم کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے۔

یہ اقدام ترسیلاتِ زر کو فورغ دینے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

بیرونِ ملک سے بھیجی جانے والی رقم کیلئے ایک نئے ’ڈائمنڈ کارڈ‘ کا اجراء کیا جا رہا ہے۔ ڈائمنڈ کارڈ سالانہ 50 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم بھیجنے والوں کو جاری کیا جائے گا۔

ڈائمںڈ کارڈ ہولڈر کو دی جانے والی مراعات میں ایک غیرممنوعہ ہتھیار کا لائسنس، گریٹیز پاسپورٹ، پاکستانی سفارت خانوں اور قونصل خانوں میں ترجیحی بنیادوں پر رسائی اور پاکستانی ایئرپورٹس پر تیز ترین امیگریشن کی سہولت شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  شاہ محمودکابڑاسرپرائز!جیل میں پی ٹی آئی لیڈرزکیساتھ کیاہوا؟بڑارازفاش 

ریمینٹنس کارڈ ہولڈرز کو قرعہ اندازی کے ذریعے بڑے انعامات دینے کے لیے سکیم کا اجراء بھی کیا جائے گا۔

مزیدخبریں