چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت منتقلی کیلئے درخواست دائر کر دی

Jun 10, 2023 | 15:32:PM

(24 نیوز) چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سیشن کورٹ ایک روز کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقل کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے 7 مقدمات میں 12 جون تک متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے، سیکیورٹی خدشات پر اس سے قبل بھی ایک روز کیلئے سیشن عدالت جوڈیشل کمپلیکس منتقل کی گئی، ابھی تک اسلام آباد کچہری نئے جوڈیشل کمپلیکس میں بھی منتقل نہیں ہوسکی، سیکیورٹی خدشات کے باعث ایف ایٹ کچہری میں پیش نہیں ہوسکتا۔ 

یہ بھی پڑھیے: عسکری ٹاور حملہ،جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ،اعجازچودھری ودیگر کی درخواست ضمانت پر دلائل طلب

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ کو ایک روز کیلئے جوڈیشل کمپلیکس منتقلی کی ہدایت کی جائے۔

درخواست میں چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

مزیدخبریں