آملیٹ بنانے کیلئے یہ ’’منفرد ترکیب ‘‘ ضرور آزمائیں

Jun 10, 2023 | 15:43:PM
اگر آپ بھی صبح سویرے ناشتے میں نئی تراکیب آزماتے ہیں اور ناشتے میں کچھ نیا کھانے کے لیے دل للچائے تو یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اگر آپ بھی صبح سویرے ناشتے میں نئی تراکیب آزماتے ہیں اور ناشتے میں کچھ نیا کھانے کے لیے دل للچائے تو یہ ترکیب ضرور آزمائیں۔

انڈے ناشتے کے دسترخوان کا لازمی حصہ ہوتے ہیں، کئی لوگ اسے ابال کر کھاتے ہیں، کئی لوگ ہاف فرائے کرکے کھاتے ہیں اور کچھ لوگ اس کا آملیٹ بنا کر انجوائے کرتے ہیں۔

لیکن آج ہم آملیٹ بنانے کی نئی اور لذیذ ترکیب آپ کے ساتھ شئیر کریں گے جو آپ کو یقیناً بے حد پسند آئے گی۔

صبح کے ناشتے میں ’دیسی چیزی آملیٹ‘ ضرور بنا کر کھائیں۔

اجزاء:

انڈے - دو عدد، نمک - 1/4 کھانے کے چمچ، لال مرچ پاؤڈر - 1/2 چائے کا چمچ، لال مرچ فلیکس 1/2 چائے کا چمچ، پیاز - کٹی ہوئی، دھنیا - کٹا ہوا، ٹماٹر - کٹے ہوئے، ہری مرچیں، چیڈرچیز (cheddar cheese)،تلنے کے لیے تیل۔

ترکیب:

چیڈرچیز کے علاوہ تمام اجزا کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کرلیں، پھر گرم فرائی پین میں تیل ڈالیں اور انڈے کے آمیزے کو پین میں ڈال دیں۔ دونوں سائڈ سے جب آملیٹ ہلکا براؤن ہوجائے تو ایک سائڈ پر چیڈر چیز رکھیں اور آملیٹ کی آدھی سائڈ پلٹ دیں۔

ہلکی آنچ پر جب چیڈرچیز melt ہوجائے تو اسے نکال لیں۔

آملیٹ کے آمیزے میں آپ دودھ بھی شامل کرسکتے ہیں، اس سے آملیٹ کا ذائقہ مزید لذیذ ہوگا۔