صومالیہ میں بارودی مواد کے دھماکے سے 27 افراد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) صومالیا میں بارودی مواد پھٹ جانے سے 27 افراد ہلاک ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صومالیا کے مشرقی علاقے جنالے کے نواحی گاؤں میں بارودی مواد پھٹنے سے 27 افراد ہلاک جبکہ 53 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی خبررساں ادارے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پرانے بم کی باقیات پھٹنے سے دھماکہ ہوا جس کے باعث جان سے ہاتھ دھونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن برٹش پارلیمنٹ کی رکنیت سے مستعفی
واضح رہے کہ صومالیہ میں زیادہ تر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری عموماََ الشباب نامی تنظیم لیتی ہے۔ خیال رہے کہ الشباب عسکریت پسندوں پر مشتمل القاعدہ کا ایک اتحادی گروہ ہے جو کہ پچھلے 10 سالوں سے جنگی کارروائیوں میں مصروف عمل ہے۔