(24 نیوز) عسکری ٹاورپرحملہ،جلاؤگھیراؤکامقدمہ، پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈپرپولیس کےحوالے کر دیا گیا۔
پولیس نےعسکری ٹاورحملہ میں مرکزی رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل سےطلبی کی درخواست دائر کی۔ جس پر ان کوجیل سےانسداددہشتگردی عدالت پیش کیاگیا۔ انسداددہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہرگل خان نے سماعت کی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائی کورٹ میں خدیجہ شاہ کی رہائی کیلئے درخواست 12 جون کو سماعت کیلئے مقرر
تفتیشی افسر نے معزز عدالت کو بتایا کہ یاسمین راشدگلبرگ عسکری ٹاور حملہ کیس میں ملوث ہے۔ جس پر پولیس کی جانب سے استدعا کی گئی کہ تفتیش کیلئے یاسمین راشد کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشدکےخلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے۔