کراچی جناح ہسپتال سے نومولود بچی اغوا

Jun 10, 2023 | 16:05:PM

(24نیوز) کراچی جناح ہسپتال کے گائنی وارڈ سے نومولود بچی مبینہ طور پر اغوا کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس اور رینجرز کی نفری جناح ہسپتال گائنی وارڈ کے باہر پہنچ گئی۔

جناح گائنی وارڈ سے نومولود چی کے غائب ہونے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ ایس ایس پی اسد رضا کی ہدایت پر ساؤتھ پولیس نے بچی کو ڈھونڈنے کا عمل تیز کردیا۔ 

پولیس کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کی ہدایت پر ساؤتھ پولیس نے بچی کو ڈھونڈنے کا عمل تیز کردیا۔

فوٹیج میں ایک خاتون کو گود میں بچی کو لے جاتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

مزید پڑھیں:  شاہ محمود قریشی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں منظور، گرفتاری سے روک دیا گیا

ایس ایس پی اسد رضا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جو سی سی ٹی فوٹیج پولیس نے حاصل کی ہے وہ ہی خاتون بچی اٹھا کر لے گئی ہے۔ 

ساؤتھ پولیس نے سی سی ٹی وی کی مدد سے بچی کو لے جانے والی خاتون کو ڈھونڈنے کا عمل تیز کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں