سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد تک بڑھانے کا اعلان

Jun 10, 2023 | 17:55:PM
سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد تک بڑھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیر اعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے   سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 35 فیصد تک اضافے کا اعلان کر دیا۔ 

تفصیلات کےمطابق صوبائی حکومت نے 2244 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا ہے، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کا  گریڈ ایک سے 16 تک 35 فیصد تنخواہ ، گریڈ 16 اور اس کے اوپر 30 فیصد تنخواہ بڑھانے کا اعلان کیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ نے 17.5 فیصد پینشن بڑھانے کا اعلان کیا ہے جبکہ کم سے کم تنخواہ 25000 روپیہ میں 35 فیصد بڑھانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد مزدور کی کم سے کم تنخواہ 35550ہو جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں :بھارت میں سب سے زیادہ جوڑوں کی ایک ساتھ شادی کا ریکارڈ قائم

سندھ حکومت نے ریٹائرڈملازمین  کیلئے آئندہ مالی سال میں 195.269 ارب روپے رکھے ہیں، یہ رقم رواں مالی سال کی نسبت 20 ارب روپے زائد ہیں۔