سندھ حکومت کراچی والوں پر مہربان ، اہم منصوبوں کیلئے بجٹ مختص
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سندھ حکومت کراچی والوں پر مہربان ہو گئی ، بجٹ میں مختلف منصوبوں کیلئے بھاری رقم مختص کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کراچی میں جاری اور نئے عوامی فلاح کے منصوبوں کیلئے بھاری رقم مختص کی ہے، بجٹ میں 6619ملین روپے این ائی سی وی ڈی ، 4ہزار ملین انڈس ہسپتال کراچی کے لئے مختص کیے ہیں، انڈس ہسپتال کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کے لئے بجٹ جاری کیا جائے گا، 3ہزار 88ملین سے زائد بے نظیر ٹراما سینٹر سول ہسپتال کے لئے مختص کیے گئے ہیں ۔
چائلڈ فاؤنڈیشن کراچی کے لئے 1600ملین روپے مقرر کیے گئے ہیں،290ملین روپے انٹرنیشنل سینٹر کیمکل بالوجیوکل سائنس ، 100ملین اے این ایف میٹرک سینٹر کراچی ،100ملین فاطمہ فاؤنڈیشن کے لیے، 100ملین این آئی سی ایچ کراچی کیلئے ، 80ملین ایل ار بی ٹی کے لئے ، 50ملین کاشف اقبال فاؤنڈیشن کراچی کے لئے،40ملین افضل میموریل تھلیسیمیا سینٹر ،21ملین عمر ثنا فاؤنڈیشن کراچی کے لئے
422ہاکی اسٹیڈیم عبدالستار ایدھی کی تعمیر کے لئے مختص کیے گئے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کا سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 35 فیصد تک بڑھانے کا اعلان
وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے 450ملین آرٹس کونسل کراچی کے لئے، کے ایم سی کی گرانٹ 60 کروڑ سے بڑھا کر 65 کروڑ روپے مختص کرنے کا اعلان سامنے آیا ہے، کراچی میں لیاری گجر نالہ منسلک کرنے کے لیئے 10 کروڑ روپے مختص ،ڈالمین مال سے چائنا پورٹ تک ساحل سمندر پر دیوار کی تعمیر 36 کروڑ 57 لاکھ روپے مختص ،کریم آباد انڈر پاس کے لیئے 35 کروڑ روپے مختص،بی آر ٹی ریڈ لائن کا منصوبہ 31 دسمبر 2024 کو مکمل ہوگا ، بی آر ٹی ریڈ لائن کی کل لاگت 78 ارب 38کروڑ 41 لاکھ روپے ، بی آر ٹی ریڈ لائن پر سندھ حکومت کی لاگت 12 ارب روپے ،بی آر ٹی ریڈ لائن کے لیئے نئے مالی سال میں 4 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔