(24 نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونا سستا،پاکستان میں بھی قیمت میں کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1961 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک تولہ سونا 2050 روپے سستاہوکر 2 لاکھ 27 ہزار 250 روپے کا ہوگیا،دس گرام سونا 1758 روپے کمی سے 1 لاکھ 94 ہزار 830 روپے کا ہوگیا۔ایک تولہ چاندی کی قیمت 2650 روپے پر ہی برقرار۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت نے پینشن میں کتنا فیصد اضافہ کیا ؟ریٹائرڈ ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری