سٹار فٹبالر لیونل میسی چین میں دوستانہ میچ کھیلیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے فاتح کپتان لیونل میسی دنیا بھر کے میڈیا کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔
فرانسیسی کلب پی ایس جی کو خیرباد کہنے کے بعد لیونل میسی متضاد خبروں میں گھرے رہے، سعودی کلب الہلال کا حصہ بننے کے بجائے لیجنڈری ڈیوڈ بیکھم کی سائیڈ انٹرمیامی میں شامل ہوگئے۔
#SelecciónMayor Postales ???? de los jugadores albicelestes ????????
— ???????? Selección Argentina ⭐⭐⭐ (@Argentina) June 10, 2023
en su arribo a #China. pic.twitter.com/9kKfMvH8QG
امریکی کلب انٹر میامی کو باقاعدہ جوائن کرنے سے پہلے لیونل میسی چین میں دوستانہ میچ کھیلیں گے جس کیلئے وہ بیجنگ پہنچ چکے ہیں۔ 2017ء کے بعد سے اب تک میسی کا چین کا یہ ساتواں دورہ ہے اور چین میں ہمشہ ہی ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا جاتا ہے۔
#SelecciónMayor Se siguen sumando los jugadores argentinos en #Beijing ????????.
— ???????? Selección Argentina ⭐⭐⭐ (@Argentina) June 10, 2023
¡Los extrañábamos, muchachos! ???? pic.twitter.com/YwZGKIJth0
خیال رہے کہ میسی کی ٹیم ارجنٹینا یہ دوستانہ میچ آسٹریلیا کیخلاف کھیلے گی، اس سے پہلے آخری بار آسٹریلیا اور ارجنٹینا 2022ء کے فیفا ورلڈ کپ کے راؤنڈ 16 میں آمنے سامنے آئے تھے اور ارجنٹینا نے یہ میچ 1 کے مقابلے میں 2 گول سے جیتا تھا۔