نیب کیلئے 6 ارب سے زائد کا بجٹ مختص

Jun 10, 2023 | 19:14:PM

(24 نیوز )نیب پر اعتراضات اٹھانے والی پی ڈی ایم حکومت نے 6 ارب سے زائد کا بجٹ مختص کر دیا۔

تفصیلات کےمطابق نیب کا رواں سال 6 ارب 15 کروڑ 86 لاکھ 8 ہزار بجٹ مختص کیا گیا، تنخواہوں کی مد میں 1ارب 25کروڑ 55لاکھ 28 ہزار روپے مختص ،مختلف الاؤنسز کی مد میں نیب کا 3 ارب 24 کروڑ 21 لاکھ 77 ہزار روپے کا بجٹ مختص  کیا گیا ، روز مرہ کے معمولات چلانے کے لیے1 ارب 58 کروڑ 19 لاکھ 84 ہزار روپے کا بجٹ رکھا گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ حکومت کراچی والوں پر مہربان

 نیب ملازمین کے ریٹائرمنٹ بینیفٹس کی مد میں 2 کروڑ 77 لاکھ 23ہزار ، مختلف گرانٹس ، سبسڈیز اور رائٹ آف لونز کی مد میں 5 لاکھ روپے ،ریپئرنگ اور مینٹیننس اخراجات کی مد میں 5 کروڑ 6 لاکھ 96 ہزرا روپے مختص  کیے گئے  ہیں ۔

مزیدخبریں