ملتان: 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 20 ملزمان کا مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) 9 مئی کو تھانہ کینٹ ملتان میں توڑ پھوڑ کرنے پر درج کیے گئے تیسرے مقدمے میں 20 ملزمان کا مزید دو دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔
جسمانی ریمانڈ علاقہ مجسٹریٹ محمد زکریا نے منظور کیا۔ اسکے علاوہ عدالت نے مزید 32 ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ڈسٹرکٹ بار کے رکن وکیل انصر دھرالہ کو تینوں مقدمات میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ وکلاء کا کہنا ہے کہ انصر دھرالہ اب ضمانت کی درخواست دائر کرسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: چیئرمین پی ٹی آئی نے عدالت منتقلی کیلئے درخواست دائر کر دی
اس سے پہلے ملتان کی انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ کینٹ میں درج تینوں مقدمات میں سے دہشتگردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے ختم کردی تھی۔ تھانہ کینٹ میں درج مقدمہ نمبر 868 میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کا الزام تھا۔
اس کے ساتھ ساتھ عدالت نے مقدمہ نمبر 869-870- 868 میں سے بھی دہشتگردی کی دفعات ختم کردی تھیں۔
خیال رہے کہ ان مقدمات میں پونے دو سو کے قریب ملزمان شناخت پریڈ اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔