شاہ محمود قریشی کے بیان کےبعد علیم خان نے دو ٹوک جواب دے دیا 

Jun 10, 2023 | 21:00:PM

 (24 نیوز )  سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئر مین پاکستان تحریک انصاف  شاہ محمود قریشی کے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام پر بیان کے بعد   نامور رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے روح رواں  علیم خان  بھی میدان میں آ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق  شاہ محمود قریشی نے استحکام پاکستان پارٹی کے قیام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں تو اسے صرف ڈیتھ آن آرئیول کہوں گا‘‘، جس پر اب سماجی رابطوں کی سائیٹ  ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے  علیم خان نے جواب دیا ہے کہ ’’محترم قریشی صاحب، عزت ذلت تو صرف میرے اللہ کے پاس ہے اور اسی کو معلوم ہے کہ کون “Dead on Arrival” ہے اور کس کا “The End” ہے۔

مزیدخبریں