(24 نیوز ) پنجاب، خیبر پختونخوا میں تیز بارش کے بعد محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا آج رات کے موسم کے حوالے سے کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، بالائی و وسطی پنجاب ، خطہ پوٹھوہار ،اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی متوقع ہے، خیبر پختونحوا ،شمال مشرقی زیریں بلوچستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، چند مقا مات پر ژالہ باری موسلادھار بارش کی بھی نوید سنائی گئی ہے ۔
دوسری جانب اتوار کے روز موسم کی صورتحال قدرے مختلف بتائی گئی ہے، اسلام آباد میں موسم خشک اور گرم رہے گا،اسلام آباد میں بعد از دوپہر گر د آلود ہوائیں آندھی چلنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورگرم رہے گا، ابیٹ آباد، مانسہرہ ، کرم اور کوہستان میں تیز ہواؤ ں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:2ججز کی خالی نشستوں کا معاملہ
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بعد از دوپہر گر د آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے، مری ،گلیات، خطۂ پوٹھوہار ، نارووال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ اور لاہور میں تیز ہواؤ ں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،بارکھان ،قلات، خضدار اور اس کے گرد و نواح میں چند مقا مات پر آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔
کشمیر میں شام یا رات میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔