پنجاب حکومت کا فوج کو واپس بھیجنے کا فیصلہ

Jun 10, 2023 | 21:37:PM

(24 نیوز)حکومت پنجاب نے صوبے میں  فوج کی تعیناتی واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے وفاقی حکومت کو پنجاب سے فوج واپس بلانے کیلئے خط لکھ دیا۔

خط   میں لکھا گیا ہے کہ  پنجاب میں تعینات فوج کے دستوں کو فوری طور پر واپس بلوا لیا جائے۔

یاد رہے کہ نگران پنجاب حکومت نے 10مئی کو فوج طلب کی تھی،فوج کی 10کمپنیزکی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد کی گئی تھیں۔

واضح رہے کہ پاک آرمی کوپنجاب میں آرٹیکل 245کے تحت طلب کیا گیا تھا.

مزیدخبریں