چودھری پرویز الٰہی کی علاج اور بہتر سہولیات کیلئے درخواست پر سماعت 13جون تک ملتوی

Jun 10, 2023 | 21:48:PM

(24 نیوز )سابق وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی جانب سے علاج اور جیل میں سہولیات کیلیے دائر 2درخواستوں پر سماعت 13 جون تک ملتوی ۔

تفصیلات کے مطابق اینتی کرپشن کورٹ کے جج علی رضا اعوان نے چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی ،پرویز الہی کے وکیل رانا انتظار نے دلائل دیئے ، پرویز الہی بیمار ہیں ان کو علاج کی سہولت نہیں مل رہی  ، پرویز الہی سابق وزیر اعلی ہیں ان کو جیل میں علاج کی سہولت نہیں دی گئی  ، پرویز الہی کو علاج کی بہتر  سہولیات دی جائے ۔ 

یہ بھی پڑھیں :تیز آندھی ، جھکڑ ، طوفان ، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی

 عدالت میں چودھری پرویز الٰہی کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ سابق  وزیر اعلی ہونے  کے باعث  جیل میں بی کلاس کی سہولیات دی جائیں ، عدالت نے سپریڈنٹ سے پرویز الہی کی درخواست پر جواب طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی۔ 

مزیدخبریں