برطانیہ جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اب تک کی سب سے آسان سہولت متعارف

Jun 10, 2023 | 22:57:PM

(ویب ڈیسک)برطانیہ نے 7 عرب ملکوں کے شہریوں کیلئے10 پاﺅنڈ میں وزٹ ویزے کا اجرا شروع کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی حکومت نے خلیج تعاون کونسل کے ملکوں اور اردن کے شہریوں کیلئے صرف 10 پاﺅنڈ سے ای ویزا پرمٹ کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
مشرق وسطی اور شمالی افریقہ میں برطانوی حکومت کی ترجمان روزی ڈیاز نے کہا کہ الیکٹرانک وزٹ ویزے کے اخراجات اور ضروریات کو کم کرنے سے خلیجی ملکوں اور اردن کے زائرین سب سے کم لاگت میں آسانی کے ساتھ برطانیہ کا دورہ کر سکیں گے،برطانیہ کا جاری کردہ نیا نظام عرب ملکوں کے شہریوں کو 2 سال کے دوران کئی مرتبہ برطانیہ جانے کی اجازت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ خلیجی ملکوں کے شہری اس وقت نافذ الیکٹرونک ویزا استثنیٰ کے نظام کے تحت برطانیہ جانے کیلئے30 پاﺅنڈ ادا کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف اردن کے شہری برطانیہ کا وزٹ ویزا حاصل کرنے کیلئے100 پاﺅنڈ ادا کرتے ہیں۔الیکٹرانک وزٹ پرمٹ سسٹم کا اطلاق اکتوبر 2023 میں قطری شہریوں اور خلیج تعاون کونسل کے بقیہ ملکوں اور اردن کے شہریوں پر فروری 2024 میں ہونا شروع ہو جائے گا جبکہ 2024 میں اس نئے سسٹم کا اطلاق پوری دنیا میں بھی کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: جب صدام حسین کو موت کی سزا سنائی گئی تو سابق عراقی صدر نے کیا تاریخی کلمات کہے

مزیدخبریں