سعودی عرب کی سیکیورٹی کے لیے امریکا نے بڑا معاہدہ کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سعودی عرب اور امریکا کے درمیان خلیجی ملک کے دفاع کے حوالے سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی خبر سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان سعودی عرب کی سیکیورٹی کو لے کر معامدہ طے پایا گیا ہے، جس کے تحت امریکا خلیجی ریاست کے دفاع میں مدد فراہم کرے گا۔
وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز سعودیہ اور امریکا کے حوالے سے رپورٹ سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے معاہدے کو حتمی شکل دی گئی ہے، جبکہ اس معاہدے کو ریاض اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی حوصلہ افزائی کرنے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی اینکر پرسن اور میرا تھون رنر مونا خان کو یونانی حکام نے ایک مرتبہ پھر روک لیا
ممکنہ طور پر سامنے آنے والے اس معامدے کو امریکی سمیت دیگر حکام کی جانب سے کئی ہفتوں کی کوششوں کے بعد ٹیلی گراف کیا گیا تھاجبکہ یہ معاہدہ ایک وسیع پیکج کا حصہ ہے، جس میں سعودی سول نیوکلئیر معاہدہ، فلسطینی ریاست کا قیام، غزہ کی جنگ کے خاتمے کی طرف اقدامات شامل ہیں۔
اس معاہدے کا ایک مقصد جنگ بندی کی ایک کوشش بھی قرار دیا جا رہا ہے، واضح رہے کئی مہینوں سے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے۔