ہتک عزت بل آئین کی 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا, گورنر پنجاب 

Jun 10, 2024 | 09:18:AM
ہتک عزت بل آئین کی 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا, گورنر پنجاب 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ ہتک عزت بل کو قانون بننا ہی تھا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےگورنر پنجاب کا کہنا تھا ہتکِ عزت بل آئین کی 18 ویں ترمیم کی وجہ سے پاس ہوا، قوانین میں رد و بدل کی گنجائش موجود رہتی ہے،ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وطن واپسی پر ایک بار پھر افہام و تفہیم کی کوشش کروں گا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتکِ عزت بل قانون بن گیا، قائم مقام گورنر ملک محمد احمد خان نے بل پر دستخط کیے تھے۔

گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتکِ عزت بل 2024ء منظور کر لیا گیا تھا۔