ٹی20ورلڈ کپ ، پاکستان سے جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان

Jun 10, 2024 | 09:58:AM
ٹی20ورلڈ کپ ، پاکستان سے جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما کا بیان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کا کہنا ہے کہ ہم نے اچھی بلے بازی نہیں کی،  پہلے 10 اوورز کے بعد ہم اچھی پوزیشن میں آگئے تھے، ہم 140کے قریب سکور کی توقع کررہے تھے لیکن اس کے باوجود باؤلرز نے اپنا کام کیا۔

 روہت شرما کا مزید کہنا تھا  میدان میں موجود  ہجوم شاندار تھا، ہم دنیا میں جہاں بھی کھیلتے ہیں وہ بڑی تعداد میں باہر آتے ہیں  کیونکہ ہم ہجوم کو مایوس نہیں کرتے ،ابھی ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے، ہمیں بہت طویل سفر طے کرنا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے سپوٹروں کو مایوس نہ کریں۔