بارش ہوگی یانہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Jun 10, 2024 | 11:08:AM
بارش ہوگی یانہیں؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( آئمہ خان) ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں آج موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے تاہم چترال، کوہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات  کا عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہنا ہےکہ سورج پھر سے غضب ڈھانے کو تیار ہے ، آج پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی اضلاع میں غضب کی گرمی پڑے گی ۔

بہاولپور میں درجہ حرارت 45 جبکہ فیصل آباد اور سرگودھا میں 44 ڈگری تک جانے کی پیشگوئی ہے ، جہلم، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان میں پارہ 43 اور لاہور میں 42 ڈگری کو چھو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ سندھ میں دادو اور موہنجوداڑو میں سب سے زیادہ گرمی پڑے گی۔ درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا سکتا ہے، سکھر، نوابشاہ، مٹھی اور حیدرآباد میں بھی سورج آگ برسائے گا۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب شام کے وقت گلگت بلتستان میں گرج چمک  اورہلکی بارش ہوسکتی  ہے، چترال، کوہستان اور بٹگرام میں چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت سے شکست، مومن ثاقب دھاڑیں مار کر رونے لگے, ویڈیو وائرل

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر  قائد میں مطلع جزوی ابر آلود،موسم گرم اور مرطوب ہے،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، گرمی کی شدت 37 ڈگری تک محسوس کی جارہی ہے،ہوا میں نمی کا تناسب65 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  شہر میں جنوب مغرب سمت سے 11 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

ائیر کوالیٹی انڈیکس کے مطابق  دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی 17ویں نمبر  جبکہ  پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی چھٹے نمبر پر آ گیا۔