بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم مکمل

Jun 10, 2024 | 11:58:AM
بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسداد پولیو مہم مکمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کے 14 اضلاع میں انسدادِ پولیو کی خصوصی مہم کا اختتام ہو گیا جبکہ 6 اضلاع میں مہم اب بھی جاری ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق بلوچستان کے 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم اب بھی جاری ہے،ڈیرہ بگٹی، سبی، صحبت پور، جعفر آباد، اوستہ محمد اور نصیرآ باد میں مہم کا آج تیسرا روز ہے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق ان 6 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم ہیٹ ویو کی وجہ سےمؤخر کی گئی تھی جو اب 14 جون تک جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے 20 اضلاع میں انسدادِ پولیو مہم  کے دوران 18 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔