(آئمہ خان)پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن کی سالانہ اسسمنٹ رپورٹ جاری کردی،جس میں گریڈ 4 اور گریڈ 8 کے طلباء میں ریاضی کی مہارت کی سطح میں خطرناک حد تک کمی سامنے آئی۔
پاکستان انسٹویٹ آف ایجوکیشن نے ملک بھر کے سرکاری تعلیمی اداروں میں چہارم اور آٹھویں کلاس میں ریاضی اور سائنس مضامین میں طلباء و طالبات کی جائزہ رپورٹ 2024 جاری کردی۔
اسسمنٹ ٹیسٹ میں 277 سرکاری اسکولز کے طلبہ نےشرکت کی،جس میں 4 ہزار 306 طلبہ نے حصہ لیا، جس کی رپورٹ کے مطابق گریڈ 4 سے گریڈ 8 کے طلبہ ریاضی میں انتہائی کمزور ہیں ،گریڈ 8 کے طلباء نے سائنس میں 49 فیصد سکور کیا، ریاضی میں 41 فیصد سکور کر سکے جبکہ طلباء 20 فیصد سے زائد سکور نہ کر سکے۔
رپورٹ کے مطابق گریڈ 4 میں طلباء نے لینگویجز میں اچھا پرفارم کیا،گریڈ 4 میں طالبات نے انگریزی میں 62 فیصد کامیابی حاصل کی جبکہ ریاضی میں 51 فیصد سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ہائیکورٹ:وفاقی حکومت کو لاپتہ شہری کے والد کو 30 لاکھ معاوضہ دینے کا حکم
ڈائریکٹر جنرل، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر شاہد سورایا نے کہا کہ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ضروری ہے،سندھ میں ہم ماڈلز سکول بھی متعارف کروا رہے ہیں،طلبا کا صوبائی سطح پر لرننگ لیول جانچنے کیلئے اسسمنٹ کرتے ہیں۔