پنجاب حکومت نے ہتک عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پنجاب حکومت نے ہتکِ عزت قانون کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
ہتک عزت قانون کے تحت ٹرائل سے قبل 30 لاکھ روپے تک ہرجانے کا نوٹس بھجوایا جا سکے گا،قائم مقام گورنر پنجاب ملک احمد خان نے چند روز قبل بل پر دستخط کئے تھے۔
گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد ہتکِ عزت قانون پنجاب میں فوری نافذ العمل ہو گا۔
یاد رہے کہ 2 روز قبل پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا ہتکِ عزت بل قانون بن گیا۔
گزشتہ دنوں صحافتی تنظیموں کے تحفظات اور اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود پنجاب اسمبلی میں ہتکِ عزت بل 2024ء منظور کر لیا گیا تھا۔