مبینہ تجاوزات،سی ڈی اے کا عملہ شبلی فراز کے گھر  پہنچ گیا

Jun 10, 2024 | 13:21:PM
مبینہ تجاوزات،سی ڈی اے کا عملہ شبلی فراز کے گھر  پہنچ گیا
کیپشن: قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز تجاوزات کے حوالے سےسی ڈی اے عملے کو بتا رہے ہیں
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر میں مبینہ تجاوزات،سی ڈی اے کے ٹیم تجاوزات ختم کرنے ایف سکس شبلی فراز کی رہائش گاہ پہنچ گئی۔ 

سی ڈی اے ٹیم نے قائد حزب اختلاف سینٹر شبلی فراز سے ملاقات کی،قائد حزب اختلاف سینٹر شبلی فراز نے سی ڈی اے کو کسی قسم کی تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی،سی ڈی اے حکام تجاوزات نہ ہونے کی یقین دہانی پر واپس روانہ ہو گئے۔

سی ڈی اے شبلی فراز کے گھر کے عقب میں خالی پلاٹ پر تجاوزات کی شکایت پر پہنچے تھے۔

دوسری جانب  شبلی فراز  نے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے کو جب کچھ اور نہیں ملا تو گھر کو غیر قانونی قرار دے رہے،سی ڈی اے حکام سے میری بات ہو گئی ہے انہوں نے میری بات سنی ،صرف یہی لان ان کو غیر قانونی لگ رہا ہے تو ٹھیک ہے اس کو ختم کر دیتے ہیں،یہ باؤنڈری لائن صرف گھر کو محفوظ کرنے کیلئے بنائی ہے ۔