راولپنڈی: دورانِ واردات ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) راولپنڈی میں ڈاکوؤں کی شامت آ گئی، واردات کے دوران ڈولفن پولیس پہنچ گئی، ڈولفن اہلکار کی فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوفیضان ڈکیتی کے مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا، ہلاک ڈاکو پشاور کا رہائشی تھا، شہر میں کسی بھی قسم کی واردات برداشت نہیں کریں گے، ڈاکوؤں سے کسی قسم کی ریائیت نہیں برتی جائے گی، قانون ہاتھ میں لینے والوں کو ان کی زبان میں ہی جواب دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: شاعر احمد فرہاد کی بازیابی سے متعلق درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری