رواں برس سندھ میں 14 لاکھ پودے لگائے گئے: وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار

Jun 10, 2024 | 15:26:PM
رواں برس سندھ میں 14 لاکھ پودے لگائے گئے: وزیر قانون ضیاءالحسن لنجار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیر قانون سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ رواں برس صوبہ بھر میں 14 لاکھ پودے لگائے گئے۔

وزیر قانون سندھ ضیاءالحسن لنجار کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اضلاع میں پودے لگائے گئے، سال 2024 میں 14 لاکھ پودے لگائے گئے ہیں، سندھ کے تمام اضلاع میں شجر کاری کے دوران پودے لگائے گئے، سندھ میں 19 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے، مختلف قسم کے پرندے سندھ میں پھرتے کرکے آتے ہیں، شکار سنت ہے شکار کے لیئے پرمٹ جاری ہوتا ہے، غیر قانونی شکار کے لیئے سزائیں مقرر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاعر احمد فرہاد کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا: اسلام آباد ہائیکورٹ

انہوں نے مزید کہا کہ غیر ملکیوں کو شکار کا لائسنس دیا جاتا ہے اس کو روکا جائے، اس کا ایک طریقہ کار ہے وزارت خارجہ غیر ملکیوں کو اجازت دیتی ہے، سال 2022-23 کے دوران صوبے میں شجر کاری کے لیئے 32 کروڑ 25 لاکھ روپے مختص کیئے گئے تھے۔