روپے کی قدر مستحکم ،مہنگائی 38 فیصد سےکم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ،عطا تارڑ

Jun 10, 2024 | 15:28:PM

(24 نیوز)وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان کاسلامتی کونسل کارکن منتخب ہونابہت بڑی کامیابی ہے،وزیراعظم کاکامیاب دورہ چین تاریخی ہے،ن لیگ کی حکومت میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے،مہنگائی 38 فیصد سےکم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کاکامیاب دورہ چین تاریخی ہے، دورہ چین میں مختلف شعبوں میں 32 معاہدے ہوئے،پاک چین دوستی ہر دور میں لازوال اور مثالی ہے،ن لیگ کی حکومت میں روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے، مہنگائی 38 فیصد سےکم ہوکر 11 فیصد پر آگئی ہے،2لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی کی تربیت دینے کا بھی معاہدہ ہوا۔

ضرورپڑھیں:ارض وطن سے دشمنوں کا خاتمہ کرکے دم لیں گے،وزیراعظم،شہبازشریف شہید کیپٹن فراز الیاس کی میت کو کندھا دینے پہنچ گئے
عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاک،چین بزنس کانفرنس میں 500شخصیات نے شرکت کی،چینی قیادت نے سی پیک کو اپ گریڈ کرنے کا کہا ہے،اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو پاکستان کی کامیابیاں ہضم نہیں ہورہیں،پاک فوج نے وطن کیلئے بےشمار قربانیاں دیں،ان شااللہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کریں گے، پاک،چین بزنس ٹو بزنس معاہدے آگے بڑھیں گے، عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں اضافہ ہورہاہے، بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سی پیک،گوادر،ایم ایل ون اور کراچی سرکلر ریلوے آگے بڑھےگا، ہتک عز ت کا قانون سب کیلئے ہے،بشام حملے کے تمام ملزمان کو کٹہرے میں لائیں گے، سوشل میڈیا پر نفرت پھیلائی جارہی ہے، برطانیہ میں فوری کارروائی کی جاتی ہے، معافی مانگنا پڑتی ہے۔

مزیدخبریں