لیگی رہنماؤں کی ٹریبونل ججز تبدیل کرنے کی درخواست منظور

Jun 10, 2024 | 16:07:PM
لیگی رہنماؤں کی ٹریبونل ججز تبدیل کرنے کی درخواست منظور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)ن لیگی رہنماؤں کی درخواست منظور ، الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے تینوں حلقوں میں ٹریبونل جج تبدیل کرنے کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد الیکشن ٹربیونل کی تبدیلی کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن نے سماعت کی، الیکشن کمیشن نے ٹربیونل کی تبدیلی سے متعلق لیگی اراکین قومی اسمبلی کی درخواست منظور کرلی ،الیکشن کمیشن نے لیگی رہنماؤں  انجم عقیل، طارق فضل چودھری، خرم نواز کی  اسلام آباد ٹربیونل کی تبدیلی کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔

مختصر فیصلے کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے کیسز دوسرے ٹریبونل کو منتقل کر دیئے ، تفصیلی فیصلہ الیکشن کمیشن کی ویب سائٹس پر کچھ دیر میں شائع کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ فروری 2024 کے عام انتخابات میں اسلام آباد کی تینوں نشستوں پر کامیاب ہونے والے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کیخلاف ، مخالف امیدواروں نے دھاندلی کی شکایات عائد کی تھیں ، لیگی رہنماؤں نے الیکشن ٹربیونل پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے معاملہ دوسرے ٹربیونلز کو بھیجنے کی درخواست دائر کی تھی۔

الیکشن کمیشن نے جمعہ کے روز فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت کی تھی۔