سونے کی قیمت مستحکم، فی تولہ 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر برقرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سونے کی قیمت مستحکم ہو گئی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر ہی برقرار ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز (پیر) ملک میں سونے کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 400 روپے برقرار ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 لاکھ 5 ہزار 247 روپے پر ہی برقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی ڈالر مہنگا
واضح رہے کہ ہفتے کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3600 روپے کی کمی ہوئی تھی۔