پاکستان بھارت سے کیوں ہارا؟کرکٹ ایکسپرٹ نے میچ کا پوسٹمارٹم کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ، پاکستان بھارت سے کیوں ہارا؟کرکٹ کے ایکسپرٹ عبدالستار ہاشمی نے میچ کا پوسٹمارٹم کردیا ۔
24 نیوز کےشو "مارننگ ود فضا" میں عبدالستار ہاشمی نے شرکت کی جہاں انہوں نےپاک بھارت میچ کے حوالے سے دلچسپ گفتگو کی، فضا علی نے شو میں سوال کیا کہ بتائیں کل کیا کیا ہوا ہے یہ میچ جیتتے جیتتے کیوں ہارا؟
کرکٹ ایکسپرٹ عبدالستارہاشمی نے جواب دیتےہوئے کہا کہ جو کل سانحہ ہوا ہےبلکہ یہ بہت بڑا سانحہ ہے،24 کروڑ عوام کیساتھ مذاق ہوا ہے، یہ لوگوں کے جذبات کیساتھ کھیلتے ہیں اور ان کو احساس تک نہیں ہوتا،کہ یہ کیا کر رہے ہیں؟انہوں پوری قوم کو کل رولایا ہےاور لوگ انہیں برا بھلا کہتے ہوئے سوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سانحہ کی وجہ ہے کہ ٹیم کی میرٹ پر سلیکشن نہیں ہوئی تھی، یہ کوئی بات ہے کہ آپ سے 120 رنز تک نہیں بن پائے،جب کسی وکٹ کا اس میں رول نہیں بولر کا کوئی رول نہیں ہے،وکٹ گیند پر یہ لوگ سکور نہیں کر پائے۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے شکست، مومن ثاقب کی دھاڑیں مار کر رونے کی ویڈیو وائرل
میزبان فضا علی نے سوال کیا کہ مجھے لگ رہا تھا بولرز نے گیند صحیح کروائی تھی ، جس پر عبدالستارہاشمی نے کہا کہ میں انڈیا کی بولنگ کی بات کر رہاہوں کہ اس میں کوئی دم نہیں تھا سیدھی سیدھی گیند کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے ساتھ مسئلہ کیا ہے؟ اس کی روہت شرما نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان کے پاس سب کچھ ہے، اچھی باؤلنگ بھی ہے ،اچھی بیٹنگ بھی ہے لیکن پریشر ہینڈل کرنا نہیں جانتے ۔