فی کلو قیمت مستحکم رکھنے کیلئے وفاقی حکومت نےاضافی چینی برآمد کی اجازت دیدی

چینی کی ایکس مل قیمت140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی، شوگر ایڈوائزری بورڈ

Jun 10, 2024 | 16:34:PM

Read more!

( وقاص عظیم )وفاقی حکومت نےاضافی چینی کی برآمد کی اجازت دے دی ، پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  شوگر ایڈوائزری بورڈ نےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئےاجازت دی،چینی کی برآمد کیلئےسمری جلد ای سی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی ایکس مل قیمت140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی۔

وفاقی حکومت نےاضافی چینی کی برآمد کی اجازت دے دی،ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،شوگر ایڈوائزری بورڈ نےڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت دے دی۔

ضرورپڑھیں:ٹیکس نیٹ سے باہر موجود لوگ موجیں کر رہے ہیں: سینیٹر انوارالحق کاکڑ

چینی کی برآمد کے لیے سمری جلد ای سی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،چینی کی ایکس مل قیمت140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی،مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مد نظر رکھ ہوگا،حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہوگا،مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی۔

ذرائع نے کہا ہے کہ شوگر ملزمالکان نے15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا،شوگر ملزمالکان نےپہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کیلئے اجازت مانگی تھی،وزیراعظم نےحال ہی میں چینی کی برآمدکاجائزہ لینے کےاحکامات جاری کیے تھے۔

مزیدخبریں