عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر 

Jun 10, 2024 | 18:19:PM

(احتشام کیانی)عدت میں نکاح کیس میں بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقررکر دی گئیں۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل دونوں درخواستوں پر سماعت کریں گے،اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے دونوں درخواستوں پر اعتراضات عائد کر رکھے ہیں۔بشری بی بی کی درخواست بیرسٹر سلمان صفدر، خالد یوسف ایڈووکیٹ جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست سلمان اکرم راجہ، خالد یوسف ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

بشریٰ بی بی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن کورٹ میں زیرالتوا سزا معطلی کی درخواست پر ہائیکورٹ فیصلہ کرے، جبکہ بانی پی ٹی آئی کی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ کیس واپس بھیج کر سیشن جج شاہ رخ ارجمند کو محفوظ فیصلہ سنانے کا حکم دیا جائے،دوسری صورت میں اسلام آباد ہائیکورٹ خود اپیل سن کر فیصلہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: ماہ مئی کے دوران آٹا، تیل اور گھی کی قیمت میں نمایاں کمی

مزیدخبریں