صنم جاوید کا مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

Jun 10, 2024 | 18:34:PM

(زاہد اقبال رانا)پاکستان تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کو مزید 4روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صنم جاوید 9 مئی کے تھانہ کینٹ کے مقدمہ میں گرفتار ہیں،صنم جاوید کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیاگیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،پولیس کی استدعا پر فاضل عدالت نے صنم جاوید کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: عدت میں نکاح کیس؛ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

مزیدخبریں