مسودہ قانون ترمیم سرکاری ملازمین پنجاب 2024 منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راؤ دلشاد) پنجاب اسمبلی میں حکومت نے مسودہ قانون ترمیم سرکاری ملازمین پنجاب 2024 منظور کر لیا۔
مسودہ قانون میں ترمیم کا بل ایوان میں پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمن نے پیش کیا، پنجاب اسمبلی میں سرکاری ملازمین پنجاب 2024 کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور ہو گیا، دورانِ اجلاس اپوزیشن کی جانب سے نعرے بازی کی گئی، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید ہنگامہ آرائی بھی کی۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس، سالانہ ترقیاتی پلان منظور
پنجاب اسمبلی سیکیورٹی ایوان میں طلب کی گئی، سیکیورٹی نے سپیکر ڈائس کے گرد گھیرا ڈالا، ایوان میں کسی کو بھی سپیکر ڈائس کی جانب جانے سے روک دیا گیا۔