چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول آئی سی سی کو ارسال، میچز کہاں کہاں ہوں گے؟

Jun 10, 2024 | 18:56:PM
چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول آئی سی سی کو ارسال، میچز کہاں کہاں ہوں گے؟
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ( پی  سی بی )  نے پاکستان میں ہونے والی  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا شیڈول حتمی منظوری کیلئے  انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو  بھیج دیا۔

 آئی سی سی کو بھیجے گئے شیڈول  کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ  تک کراچی ،لاہور اور  راولپنڈی میں ہو گی، بھارتی ٹیم اپنے تمام میچ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گی، ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 7 میچ لاہور میں ہوں گے، پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کیا ہے کہ کراچی کا نیشنل سٹیڈیم افتتاحی میچ اور ایک سیمی فائنل کی میزبانی کرے گا، کراچی میں مجموعی طور  پر 3 میچز ہوں گے، راولپنڈی  ایک سیمی فائنل سمیت  5 میچوں کی میزبانی کرے گا، مجموعی طور  پر ٹورنامنٹ میں 15میچز ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے ہار مہنگی پڑ گئی،اگلے مرحلے کیلئے پاکستان کو کیا جتن کرنے پڑیں گے؟

دوسری جانب ذرائع کے مطابق قذافی سٹیڈیم میں پی سی بی ہیڈ کوارٹر کی جگہ جدید کارپوریٹ باکسسز بنائے جائیں گے، پوری بلڈنگ کو نہیں گرایا جائے گا کیونکہ ڈریسنگ روم حال ہی میں بنے ہیں اس لیے وہ اپنی جگہ موجود ہوں گے، فضل محمود اور عمران خان انکلوژر میں تماشائیوں کی گنجائش بڑھائی جائے گی اور موجودہ انکلوژر کے پیچھے سے انکلوژر کو مزید اونچا کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ لاہور، کراچی اور پنڈی سٹیڈیم میں نئی ڈیجیٹل سکرینز نصب کی جائیں گی، کراچی کے نیشنل سٹیڈیم کی بلڈنگ کی حالت کو بہتر بنایا جائے گا اور سکور بورڈ کے ساتھ یونیورسٹی اینڈ پر نیا میڈیا سینٹر تعمیر کیا جائے گا۔