وزیر اعلٰی بلوچستان اور گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

Jun 10, 2024 | 18:57:PM

(عامر شہزاد )وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی  اور  باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ 

 وزیر اعلٰی سرفراز بگٹی اور خیبر پختونخوا کے گورنر  فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات کے دوران وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی نے  گورنر خیبر پختونخوا  کو دورہ بلوچستان کی دعوت دی جس پر گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وہ پہلی فرصت میں بلوچستان کا دورہ کریں گے ۔

اس موقع پر گورنر خیبر پختونخوا نے  بلوچستان میں عوامی فلاح و بہبود کے لئے اقدامات پر وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بلوچستان کے عوام کی توقعات پر پورا اترے گی۔

 وزیر اعلٰی بلوچستان سرفراز بگٹی  کا  کہنا تھا کہ بلوچستان میں گڈ گورننس،  صحت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کیلئے کام کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق بلوچستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کا پختہ عزم رکھتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت قبائلی علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا معاوضہ ادا کرے : سربراہ جے یو آئی

مزیدخبریں