بھارتی اداکارہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ کی شکایت درج

Jun 10, 2024 | 19:11:PM

 (24نیوز) بالی ووڈ کی نامور اداکار ہ دگنگنا سوریا ونشی کے خلاف فراڈ اور جعلسازی کی شکایت پولیس کو درج کرائی گئی ہے

بھارتی میڈیا کے  مطابق دگنگنا سوریا ونشی نے ویب سیریز میکرز کو جھانسا دیا کہ ان کے انڈسٹری کے سپر اسٹارز اکشے کمار، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ انہیں ویب سیریز میں لاسکتی ہیں ، شو ڈائریکٹر کے مطابق اداکارہ نے وہ آئی پیڈ بھی ہتھیا لیا جس میں ویب سیریز کی 16 قسطیں تھیں اور اسے واپس نہیں کیا۔

پولیس کو درج شکایت کے مطابق دگنگنا سوریاونشی نے مبینہ طور پر اکشے کمار سے ملاقات کیلئے 6 کروڑ روپے کا مطالبہ بھی کیا تھا ، علاوہ ازیں زینت امان کی ڈیبیو ویب سیریز ’شو اسٹاپر‘ کے میکرز نے اداکارہ پر بھتہ خوری اور دھمکیاں دینے کے الزامات بھی لگائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلٰی بلوچستان اور گورنر خیبر پختونخوا کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
 

مزیدخبریں