شاہ محمود قریشی کامزید 2دن کا جسمانی ریمانڈ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی کے 8مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کامزید 2دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں شاہ محمود قریشی کیخلاف 9مئی کے لاہور کے آٹھ مقدمات کی سماعت ہوئی،شاہ محمود قریشی کی اڈیالہ جیل سے موبائل واٹس اپ ویڈیو کے ذریعے حاضری مکمل کی گئی،انسداددہشتگردی عدالت کے جج خالد ارشد نے سماعت کی،ملزم کے وکیل رانا مدثر نے شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کرنے کیلئے دلائل دیئے،پراسکیوٹر محمد ازر اور عبد الجبار ڈوگر نے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے دلائل دیئے، تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر مبنی ویڈیوز اور پیغامات جاری کئے،ملزم سے موبائل برآمد کرنا ہے ، بیانات کی جانچ کیلئے ملزم کے فوٹو فرامٹک ٹیسٹ رپورٹ کا انتظار ہے ،تفتیشی افسر کا مزید کہناتھا کہ ملزم کی جانب سے شوشل میڈیا پر اپ لوڈ تمام مواد فرانزک لیب بھجوا رکھا ہے ۔
عدالت نے شاہ محمود قریشی کا 9مئی کے لاہور کے آٹھ مقدمات میں مزید2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا،دوران جسمانی ریمانڈ شاہ محمود قریشی سے اڈیالہ جیل میں تفتیش ہو گی،ملزم کو 12 جون کو دوبارہ ویڈیو لنک پر پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔
یاد رہے کہ ابتک شاہ محمود قریشی کا تین بار مجموعی طور پر 17 دن کا جسمانی ہوا ہے ،پی ٹی آئی رہنما پر بغاوت اور کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ پر اکسانے کا الزام ہے ،آٹھ مقدمات میں تھانہ شادمان نذر آتش کیس، شیر پاؤ پل پر تقاریر اور جلاؤ گھیراؤ، زمان پارک کے سامنے پولیس گاڑیاں جلانے کا مقدمہ اور راحت بیکری چوک میں پولیس کی گاڑیاں جلانے اور گلبرگ میں پولیس کی گاڑیاں جلانے سمیت دیگر شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کا سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کا مشورہ، بانی پی ٹی آئی کا ردعمل بھی آ گیا